بی ایف فارم تین صفحات پہ مشتمل ہوتاہے۔ ٭بی ایف وظیفہ کے لیے طالب علم کا شناختی کارڈ یا (ب-فارم) بنا ہونا چاہییے۔ ٭بی ایف تعلیمی وظیفہ ( سرکاری ملازم، ریٹائرڈ ملازم اور فوت شدہ ملازم کے بچوں ) کو ملتا ہے۔ ٭یہ وظیفہ ان سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملتا ہے جان کے والدین بینوولنٹ فنڈ کی کٹوتی کرواتے رہے ہوں۔ ٭اگر سرکاری ملازم ڈیپوٹیشن پہ ہوتا ہے تو بینوولنٹ فنڈ کی کٹوتی کا ثبوت بھی دینا پڑتا ہے۔ ٭طالب علم کے ادارے کا نام وپتہ بھی درکارہوتاہے۔ ٭اگر طالب علم پرائیویٹ ادارے میں پڑھتا ہے تو پھر ادارے کی رجسٹریشن کی کاپی بھی ساتھ دینا پڑتی ہے۔ ٭طالب علم کے داخلے کا سال، کلاس کا بھی پتہ ہو۔ ٭بورڈ/یونیورسٹی کے رزلٹ کی مصدقہ نقل بھی لگائی جاتی ہے۔ ٭اسی طالبعلم کے دوسرے بہن بھائیوں کے نام مع کلاس،ادارہ کا اندراج بھی ہوتا ہے جنھوں نے (بی ۔ایف وظیفہ) کے لیے اسی سال درخواست دی ہوں۔ ٭نان گزیٹڈ ملازمین کے لیے : چودہ سالہ تعلیم کے لیے سال کے 3000روپے ، اس سے اوپر کی تعلیم کے لیے 6000روپے اور اسپیشل وظیفہ کے لیے 50000روپے دے جاتے ہیں۔جبکہ گزیٹڈ ملازمین کے لیے : : چودہ سالہ تعلیم کے لیے سال کے 14000روپے ، اس سے اوپر کی تعلیم کے لیے 16000روپے اور اسپیشل وظیفہ کے لیے 50000روپے دے جاتے ہیں۔ ٭درخواست فارم پہ طالبعلم کا تصدیق نامہ ، تعلیمی ادارے کے سربراہ کا تصدیق نامہ اور سرکاری ملازم کے محکمہ کے سربراہ کا تصدیق نامہ بھی شامل ہوتاہے۔یہ تینوں تصدیق نامے فارم کے ساتھ دیے گئے ہیں۔ (درخواست فارم کے ساتھ مندرجہ ذیل دستاویزات ساتھ لگائی جاتی ہیں) 1۔طالب علم کے شناختی کارڈ یا(ب-فارم) کی کاپی 2۔والد اور والدہ کے شناختی کارڈ کی کاپیاں اور حاضر سروس ملازمین کی "دسمبر کے مہینے کی پے سلپ) کی تصدیق شدہ کاپیاں لگائی جاتی ہیں۔ریٹائرڈ ملازمین کی پینش بک کی تصدیق شدہ کاپیاں لگائی جاتی ہیں۔ 3۔ اگر طالب علم پرائیویٹ ادارے میں پڑھتا ہے تو پھر ادارے کی رجسٹریشن کی کاپی بھی ساتھ دینا پڑتی ہے۔ 4۔بورڈ /یونیورسٹی سے گزشتہ تعلیمی سال میں پاس کردہ تمام سالانہ / سمسٹرامتحان یا پھر جس کی بنیاد پر تعلیمی وظیفہ کی درخواست دی جارہی ہے ۔اسی میں حاصل کردہ تفصیل مضمون کے ساتھ بورڈ/یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحان کا جاری کردہ اور تصدیق شدہ رزلٹ کارڈ کی کاپی 5۔مرحوم ملازمین / معزوری پہ ریٹائرڈ ملازمین کے بچے درخواست فارم کے ساتھ ماہانہ امداد کا لیجر نمبر اور منظور شدہ سرٹیفیکیٹ کی کاپی ساتھ لگائیں گے۔ 6۔تمام کاغزات کی تصدیق شدہ کاپیاں ہوں۔اگر کوئی طالب علم کسی مضمون میں فیل ہوا تو نا اہل تصور ہوگا۔ 7۔اوپر بیان کردہ 3 تصدیق نامے ضرور ہوں۔ 8۔سرکاری ملازمین کے شناختی کارڈ کی کاپیاں 9۔وظیفہ کے وصولی کے لیے دیا گیا شناختی کارڈ کی کاپی اور موبائل نمبر کا اندراج ہو۔ 10۔یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ طالب علم سرکاری ملازمین کے زیر کفالت ہو۔شکریہ !!! دعاؤں میں ضرو ر یادرکھیے گا۔ WhatsApp of Mind Ability 03122245270Like our *Facebook* page \nwww.facebook.com/Mind.AbilitySMS \nOr Follow Us on *Twitter* \nwww.twitter.com/Mind_Ability \nFor Softbook PDF visit our *Website* \nwww.MindAbilitySMS.weebly.com \nMind Ability Also Available on *Youtube* with Name Mind Ability Application Form
0 Comments
Leave a Reply. |
Archives
July 2019
Categories |